• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں موسلادھاربارش، کاروبار زندگی معطل

جدہ(شاہدنعیم)سعودی عرب کے مغربی ساحلی شہر جدہ سمیت کئی شہروں میں جمعرات کی صبح گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے بعد معمولات زندگی معطل ہوگئی،شدید بارشوں کے باعث شہر کے بیشتر سڑکیں، شاہراہیں اور انڈرپاسز زیر زیر آب آگئے ،بارش کا پانی جگہ جگہ جمع ہونے سے شہر کے بیشتر انڈرپاسز بند کردئیے گئے، جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں پروازوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی اور بعض پروازوں کا شیڈول تبدیل کردیاگیا، سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق جدہ میں 179 اعشاریہ 6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، سال 2009 میں 90 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید