• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبعلم سے زیادتی کیس، 5ملزموں کی مستقل حاضری معاف

لاہور ( کورٹ رپورٹر )ایڈیشنل سیشن جج صائمہ قریشی نے مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کرنے کے کیس میں 5 ملزمان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی، مرکزی ملزم مفتی عزیزالرحمن نے وکیل مقرر کرنے کی درخواست کر دی ،عدالت نے سماعت کی ملزمان الطاف الرحمن ،عتیق الرحمن ، وصی الرحمن کی حاضری معافی منظور ملزمان عبداللہ ،عطاالرحمن اور لطیف ارحمن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی ۔