• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان عوامی پارٹی احساس اور عوامی سوچ کا نام ہے، نوابزادہ جمال رئیسانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ کے کوارڈینیٹر برائے یوتھ افئیرز نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی احساس اور عوامی سوچ کا نام ہے،پرامن خوشحال بلوچستان ہمارا وژن اور بلوچستان میں امن کا قیام ، عوام کو درپیش دیرینہ مسائل کا حل ، وسائل پر عوامی حق حاکمیت کو یقینی بنانا پارٹی کا مشن ہے ۔یہ بات انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق سیکرٹری اطلاعات و ترجمان چوہدری شبیر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں حکومت کی کوشش ہے کہ نہ صرف ماضی میں بلوچستان کی عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ ممکن ہو بلکہ أئین پاکستان کے عین مطابق ہمارے جائز حقوق کا حصول ، ماضی میں ہونے والے سیاسی و معاشی ناانصافی کا مثبت انداز میں دائمی حل یقینی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے سیاسی قیادت اور ریاستی اداروں کا ایک پیج پر ہونا خوش آئند ہے ۔ مثبت پیشرفت سے بلوچستان میں دائمی امن اور ترقی کی راہ میں حائل مشکلات کے سدباب میں مدد ملے گی ۔
کوئٹہ سے مزید