• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، جمعیت اہلحدیث

کوئٹہ (این این آئی ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر و امیر بلوچستان مولانا ڈاکٹر علی محمد ابوتراب، ناظم اعلیٰ بلوچستان مولانا عبدالغنی ضامرانی، نائب امیر مولانا عبدالرزاق خارانی، نائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم، مفتی سمیع اللہ، ڈاکٹر علی جان بلوچ ،مولاناعطا محمد کاکڑ ،مفتی سعداللہ ترین ،حاجی حمداللہ نورزئی ، حاجی جعفر خان عمران زئی ودیگر نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور اداروں کے استحکام کیلئے پاک فوج نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے نئے آرمی چیف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ وطن عزیز پاکستان پر اپنا خاص کرم فرمائے اور ہمیشہ تمام اندرونی اوربیرونی دشمنوں سے محفوظ رکھے۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعظم شہباز شریف ،وفاقی کابینہ اور تمام سیاسی جماعتوں کو مبارکباددیتے ہیں جنہوں نے ایک حساس اور اہم آئینی ذمہ داری کو احسن طریقے سے سر انجام دینے میں اہم کردار ادا کیا اور ملک کو بحران سے بچایا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ آج آرمی چیف حافظ قرآن مقرر ہوئے جو بطور ادارہ پاک آرمی کا دین اسلامی سے مضبوط لگاؤ کا ثبوت ہے۔
کوئٹہ سے مزید