• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایس او نے ہمیشہ شعوری انداز میں قومی جدوجہد کی، غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نےکہاہے کہ بی ایس اوتمام مظلوم اقوام کی نمائندہ تنظیم ہے جس نے ہمیشہ بلوچ سرزمین‘ ساحل ووسائل ‘محکوم اقوام کے قومی حقوق کے حصول کیلئے قلم وکتاب کے ذریعے شعوری جدوجہد کی ہے انہوںنے بی ایس او شال زون کے کامیاب جنرل باڈی اجلاس پر بی ایس او کے مرکزی چیئرمین جہانگیر منظور بلوچ ‘مرکزی کابینہ‘ کمیٹی ‘نو منتخب صدر نذیر بلوچ، جنرل سیکرٹری عاطف رودینی بلوچ سینئر نائب صدر اسرار بلوچ، جونیئر نائب صدر اورنگزیب بلوچ، جنرل سیکرٹری عاطف رودینی بلوچ سینئر جوائنٹ سیکرٹری کامران رودینی بلوچ جونیئر نائب صدر عاطف بگٹی اور پریس سیکرٹری عادل بلوچ کومبارک باددیتے ہوئے امید ظاہرہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلاکر قومی تحریک میں اپنا کردارداکرینگے کیونکہ بی ایس او کے نوجوانوں نے شعوری انداز میں ہمیشہ سازشوں کامقابلہ کرکے انہیں ناکام بنایا اورقومی جدوجہد میں جانیں تک قربانی کیں مگراصولوں پرسمجھوتہ نہیں کیا ۔
کوئٹہ سے مزید