• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کیخلاف بدگمان کرنیوالے کو قوم نے لحد میں اتار دیا، صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ ہیجانی کیفیت کے خاتمے کے بعد قوم ایک پرعزم ولولے کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ اپنی دفاعی صلاحیت کا لوہا منوانے کے بعد اب جمہور کی آبیاری کا عمل مزید تقویت پکڑے گا۔ ابہام کی کیفیت پیدا کرکے جس طرح قوم کا سیاسی و معاشی استحصال کیا گیا اور اسے اداروں کے خلاف بدگمان کرنے کی جو سازش کی گئی ایک متحد قوم نے انہیں اپنے ہاتھوں سے لحد میں اتار دیا اور سازشی عناصر کو نہ صرف اپنے منہ کی کھانی پڑی بلکہ ان کا چہرہ بھی قوم کے سامنے عیاں ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتے عالمی حالات و واقعات کے تناظر میں جمہوریت اور اداروں کے باہمی روابط اور استحکام ملک و قوم کی سب سے بڑی ضرورت کے طور پر سامنے ہیں اور ملک کی حقیقی سیاسی قوتیں اور ادارے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حقیقی جمہوریت کے ثمرات عوام کو پہنچانے کے لئے کوشاں ہوچکے ہیں۔ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ اور سرزد ہونے والی غلطیوں سے سبق لیتے ہوئے ایک مرتبہ پھر میثاق جمہوریت اور موجودہ ابتر معاشی حالات میں میثاق معیشت کو شامل حال رکھتے ہوئے ملک کو مسلط کردہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے سیاسی اختلافات کو بالائے تاک رکھتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوچکے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب ملک حقیقی ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید