• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں اعوان برادری کومتحد کرنے کے لئے کوشاں ہے، ملک طارق اعوان

پشاور( لیڈی رپورٹر) تنظیم الاعوان خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری ملک طارق اعوان نے کہا ہے کہ تنظیم الاعوان خیبرپختونخوا صوبے میں اعوان برادری کومتحد کرنے کے لئے کوشاں ہے اپنے برادری کومتحد کرکے ان کے مسائل کے حل اور ان کی بہتری کے لئے تنظیم الاعوان کے پلیٹ فارم سے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں صوبے میں رہائش پذیر اعوان برادری کو جن مسائل کا سامنا ہے اس حوالے سے تفصیلات اکٹھی کررہے ہیں جس پر تفصیلی غور و خوص کیا جائے گا ان خیالات کااظہار انھوں نےپشاور میں وحید عارف اعوان کی رہائش گاہ پر تنظیم الاعوان خیبرپختونخوا کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں الحاج ملک غلام صابر اعوان،ملک امجداعوان،رضوان اعوان صراف ،ملک اقبال اعوان، الحاج ملک اشتیاق اعوان، احسان عارف اعوان، ملک صدیق اعوان اور کثیر تعدا د میں اعوان برادری نے شرکت کی ان کہنا تھا کہ تنظیم الاعوان میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے تمام برداری ایک پلیٹ فارم پر جمع ہےجس میں نوجوانوں سے لے کر ہر عمرکے افراد کے مسائل کے حل کے لئے بات کی جائے گی انہوں نے تمام اعوان برادری سے اپیل کی کہ اپنے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے تنظیم الاعوان کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں مدد مل سکے۔ الحاج ملک طارق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ملک رؤف اعوان، اعوان قوم کا بچہ ہے اور اپنی تنظیم کے زیر سایہ پشاور کے لئے فی سبیل اللہ منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں سینکڑوں نشے کے عادی افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور سینکڑوں کا علاج جاری ہے۔
پشاور سے مزید