• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی وزیراعظم کا یورپ سے اسرائیلی وزرا کے بائیکاٹ کا مطالبہ

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اسرائیلی حکومت کو فلسطینی عوام کے خلاف جنگ کی حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین نے یورپی یونین کے ممالک سے کہا تھا کہ وہ اس حکومت میں شامل متعدد نئے وزرا کا بائیکاٹ کریں کیونکہ اسرائیل کی نئی حکومت میں شامل ہونے والے فلسطینیوں کے خلاف جرائم میں ملوث ہیںایک انٹرویو میں کہا کہ فلسطین انٹرنیشنل کریمنل کورٹ اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں یہودی بستیوں، قتل و غارت اور قابض ریاست کے تسلط پر اسرائیل کا پیچھا جاری رکھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اسرائیلی کنیسٹ کے نتخابات کے نتائج نے ظاہر کیا کہ اسرائیل میں امن کے لیے کوئی شراکت دار نہیں ہے۔ اسرائیلی حکومتی جماعتیں امن عمل کے بارے میں ایک موقف رکھتی ہیں۔ 
یورپ سے سے مزید