کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بی این پی ضلع کوئٹہ کی بینہ کا اجلاس ضلعی صدر غلام نبی مری حاجی اللہ داد بنگلزئی کی رہائش گاہ پرہوا جس میں سنیئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل کردانفارمیشن سیکرٹری نسم جاوید ہزارہ فنانس سیکرٹری میر اکرم بنگلزئی لیبر سیکرٹری ملک عطاء اللہ کاکڑ خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ سمالانی کسان ماہی گیر سیکرٹری ملک ابراہیم شاہوانی ہیومن رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ اورپروفیشنل سیکرٹری میر مصطفیٰ سمالانی نے شرکت کی اجلاس میں خواتین کے غیر فعال یونٹوں کو فعال رکھنے کے لئے رابطہ اور نئے خواتین یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیااس حوالے سے ملک محی الدین لہڑی کی رہائش گاپر دودسمبر ملک عطاءاللہ کاکڑ کی رہائشگاہ پر 10 دسمبر ملک ابراہیم شاوانی کے گھر پر 15دسمبر‘ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی کی رہائشگاہ پر 24 دسمبر اور میر مصطفیٰ سمالانی کے گھر پنجپائی میں 15جنوری کو خواتین کے نئے یونٹ قائم کیے جائیں گے جبکہ مرکزی خواتین سیکرٹری ایم پی اے شکیلہ نویددہوار کی مشاورت کے بعد غیر فعال خواتین یونٹوں کیلئے شیڈول جاری کیاجائے گا۔