• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی یوم تاسیس، مختلف اضلاع میں رہنماؤں کی ڈیوٹیاں تفویض

لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر نے پارٹی کے55ویں تاسیس کی 30نومبر کو ہونیوالی تقریبات میں صوبائی اور سینئر رہنماؤں کو شرکت کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے انکی مختلف اضلاع میں ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ قائم مقام صدر رانا فاروق سعید پیپلز پارٹی لاہور کی تقریب میں،جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی قصور اور ساہیوال اضلاع،سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ ضلع اور سٹی راولپنڈی ،نائب صدر چودھری اشرف ضلعی و سٹی فیصل آباد ،نائب صدر جاوید بھٹی ضلع چنیوٹ،نائب صدر خلاف نواز بوبی ضلع سرگودھا اور میانوالی،نائب صدر اعجاز سمہ ضلع چکوال اور جہلم،صدر کلچرل ونگ ڈاکٹر جاوید جان ضلع شیخو پورہ، صدر علماء و مشائخ ونگ علامہ یوسف اعوان اور ممبر پنجاب کونسل مسعود ملک ضلع ننکانہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عثمان ملک ضلع و سٹی گوجرانوالہ،نائب صدر چودھری اختر علی ضلع منڈی بہاوالدین،نائب صدر ارشد جٹ ضلع بھکر اور خوشاب،ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری بیرسٹر عامر ضلع اوکاڑہ اور پاکپتن،انفارمئشن سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سپورٹس ونگ ناصرہ۔کفیل ضلع جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ،صدر مینارٹی ونگ عمران اٹھوال ضلع اٹک،فنانس سیکرٹری احمد فاروق جواد رانا ضلع سیالکوٹ اور نارروال،اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثمینہ پگانوالہ جرات میں پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب میں وسطی پنجاب کی نمائندگی کرینگے۔