لاہور(خصوصی رپورٹر)ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت ہفتہ وار کارکردگی اجلاس ہوا۔اجلاس میں آپریشنز، ریونیو، پی ایچ ایس، فنانس، پلاننگ ونگ کے افسران نے شرکت کی۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ آپریشن اور ریونیو ونگ مشترکہ حکمت عملی سے ڈیفالڑز کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔ 100 فی صد سے کم ریکوری کسی صورت قابل قبول نہیں۔ریکوری میں غفلت دکھانے والے افسران کی واسا میں کوئی جگہ نہیں، ایم ڈی واسا غفران احمد کی طرف سے ٹاؤن ڈائریکٹرز سے ریونیو کلیکشن اور سابقہ جات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی ۔پی ایچ ایس ونگ کی جانب سے ایک ماہ میں 13 ملین سے زائد ریکوری کی گئی ۔ اجلاس میں واسا کے ترقیاتی منصوبوں کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا مزید کہنا ہے کہ منظور شدہ سیوریج و پانی کی ترقیاتی سکیموں کو بر وقت مکمل کیا جائے واسا کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر ٹاؤن کی سطح پر شکایات کے ازالے کا مکمل جائزہ لیا گیا کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر 95 فیصد شہریوں نے واسا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار اجلاس میں عبدالطیف، اطہرمحمود، میاں منیر، محمد دانش،حامد لعل، راحیل اشرف، سہیل قادر چیمہ، فیصل خرم، حافظ غفران ،عابد رضا سید ور دیگر افسران نے شرکت کی۔