• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت قدرے بہتر ہے، ڈاکٹر تحسین

فائل فوٹو—مستنصر حسین تارڑ
فائل فوٹو—مستنصر حسین تارڑ

ایم ایس، پی آئی سی ڈاکٹر تحسین کا کہنا ہے کہ معروف ادیب، سیاح، سفر نامہ نگار اور دانشور مستنصر حسین تارڑ کی طبیعت قدرے بہتر ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر تحسین نے کہا کہ مستنصرحسین تارڑ کو گزشتہ روز ہارٹ بیٹ میں اعتدال نہ ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مستنصر حسین تارڑ کو پیس میکر لگایا گیا ہے۔

دوسری جانب کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ کے مطابق مستنصر حسین تارڑ کو ایکسٹرنل پیس میکر لگانے کے بعد سی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف دانشور ، ادیب ، کالم نگار مستنصر حسین تارڑ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں ۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید