نئی دہلی (اے پی پی)انسانی حقوق کے معروف بھارتی کارکنوں ای اے ایس سرما اور جگدیپ چھوکر نے ملک کے الیکشن کمیشن پر زور دیا ہے کہ وہ گجرات میں انتخابی ریلی کے دوران وزیر داخلہ امیت شاہ کے 2002 کے گجرات قتل عام کے حق میں بیان کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی قرار دیکر اس حوالے سے ان کے خلاف کارروائیکرے۔ امیت شاہ نے گجرات کے ضلع کھیڑا میں مہودھا کے مقام پر ایک انتخابی ریلی سے اپنی تقریر میں مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا کہ گجرات میں 2002میں فسادیوں کو سبق سکھایا گیا اور بی جے پی ریاست میں امن لے آئی ہے۔ای اے ایس سرما اور جگدیپ چھوکر نے ایک بیان میں الیکشن کمیشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کی تفرقہ وارانہ تقاریر کی اجازت نہ دے۔