• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے مدار میں خلائی ایندھن سیل کی پہلی آزمائش مکمل کرلی

بیجنگ (شِنہوا) چائنہ اکیڈمی برائے خلائی ٹیکنالوجی کے مطابق تیان ژو-5 کارگو خلائی جہاز پر خلائی ایندھن کے سیل پیلوڈ نے اپنے مدار میں آزمائش مکمل کرلی ہے، جبکہ چین میں پہلی بار اس قسم کی آزمائش کی گئی ہے۔چائنہ اکیڈمی برائے خلائی ٹیکنالوجی کے ماتحت نظام کے ڈویلپر بیجنگ اسپس کرافٹ مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ڈیزائنر وان چھنگ آن کے مطابق آزمائشوں نے ابتدائی طور پر نظام کی خصوصیات کو ویکیوم، کم درجہ حرارت اور مائیکرو گریویٹی، خلائی ایندھن کے سیل انرجی سسٹم کی ترقی اور کلیدی ٹیکنالوجی تحقیق کے لیے اہم ڈیٹا اور نظریاتی معاونت فراہم کرنے جیسے امور میںتصدیق کی۔وان نے کہا کہ آزمائشوں کا مقصد انسان بردار چاند کے کھوج مشن اور خلا کی گہرائی تک تلاش جیسے ملک کے مستقبل کے بڑے منصوبوں میں خلائی ایندھن کے سیل انرجی نظام میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید