بیجنگ(شِنہوا)چین کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ جاری، اکتوبر کے اختتام تک چین کی کل نصب شدہ بجلی کی پیداواری صلاحیت تقریبا 2.5ارب کلو واٹس تک پہنچ گئی ،چین کی قابل تجدید توانائی کی تنصیب شدہ صلاحیت نے ملک کی سبزترقی کے حصول کی کوشش کے لئے رواں سال کے آغاز سے ہی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہوا ہے۔قومی توانائی انتظامیہ کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر کے اختتام تک چین کی کل نصب شدہ بجلی کیپیداواری صلاحیت تقریبا 2.5ارب کلو واٹس تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 8.3فیصد زائد ہے۔خاص طور پر ہوا سے چلنے والی بجلی کی نصب شدہ صلاحیت ایک برس قبل کی نسبت 16.6فیصد بڑھ کر 35کروڑ کلوواٹس ہوگئی جبکہ شمسی توانائی کی صلاحیت 36کروڑ کلو واٹ تک پہنچ گئی جو کہ سالانہ 29.2فیصد اضافہ ہے۔ ملک نے رواں سال اپنی قابل تجدید توانائی میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔