نئی دہلی (اے ایف پی، جنگ نیوز) بھارت میں ہندی کو قومی زبان قرار دینے کیخلاف احتجاج ، انڈین کسان نے خودسوزی کرلی ، بھارتی پولیس نے بتایا کہ جنوبی انڈیا میں ایک معمر شخص نے مرکزی حکومت کی ہندی زبان کو ملک گیر سطح پر نافذ کرنے کی کوششوں کے خلاف بطور احتجاج خود کو آگ لگا کر ہلاک ہو گیا ہے۔انڈین پولیس کے مطابق ہفتے کے روز جنوبی انڈیا کے شہر تمل ناڈو میں 85 سالہ کسان تھنگویل نے مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ اُنہوں نے تمل زبان میں ایک پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا تھا جس میں لکھا تھا کہ ’مودی حکومت ہندی کو مسلط کرنا بند کرے۔