• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، جیلوں میں قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے منصوبے پر کام شروع

کوئٹہ( خبرایجنسی) بلوچستان حکومت کا صوبے کی جیلوں میں اصلاحات کا فیصلہ، پابند سلاسل قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا ،اس منصوبے کے تحت قیدیوں کو موبائل وکمپیوٹر ریپرنگ سمیت مختلف ہنر سکھائے جائیں گے ،کوئٹہ سینٹرل جیل میں دو ٹیلی میڈیسن کلینکس کابھی افتتاح کردیاگیا۔ آئی جی جیل خانہ جات شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ صوبائی محکمے بی ٹیوٹا کے تعاون سے صوبے کی جیلوں کے قیدیوں کوموبائل وکمپیوٹر ریپرنگ سمیت مختلف ہنر سکھائے جائیں گے تاکہ قیدی جیلوں سے رہا ہوکر ہنرمند شہری بن سکیں اور اپنے لئے روزگار کما سکیں۔آئی جی جیل خانہ جات شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے کوئٹہ کی سینٹرل جیل میں دو ٹیلی میڈیسن کلینکس کی افتتاح کردیا گیا ہے ایک ٹیلی میڈیسن کلینک مردانہ وارڈ اور ایک ٹیلی میڈیسن کلینک زنانہ وارڈ میں قائم کیا گیا ہے ، ٹیلی میڈیسن کلینکس صوبے کے دیگر جیلوں میں بھی قائم کئے جائیں گے ۔آئی جی جیل نے بتایا کہ صوبے کی جیلوں میں قیدی اب بلوچی اور برائیوی میں لسانیت کے امتحانات دے کر معافی کے مستحق ہوسکیں گے ۔
اہم خبریں سے مزید