• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی صحافی کی حراست حیران کن ہے، ترجمان رشی سونک

چین میں کورونا وائرس کی پابندیوں کے حوالے سے جاری احتجاج کے دوران برطانوی صحافی کو حراست میں لینے کے معاملے پر ترجمان برطانوی وزیراعظم رشی سونک کا کہنا ہے کہ برطانوی صحافی کی حراست حیران کُن اور ناقابل قبول تھی، صحافیوں کو بغیر کسی خوف کے اپنا کام کرنے کی آزادی ہونی چاہیئے۔

ترجمان برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ اس معاملے میں چین سے اپنے تحفظات کا اظہار کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق تحفظات پر چین سے ہر سطح پر بات کرتے رہیں گے، چین کے ساتھ دیگر معاملات پر تعمیری تعلقات جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز چین کے شہر شنگھائی میں کورونا پابندیوں کے خلاف احتجاج کی کوریج کرتے برطانوی میڈیا کے صحافی کو کچھ گھنٹوں کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ برطانوی صحافی نے اپنی شناخت بطور صحافی نہیں کروائی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید