• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنہ خان اور ان کے ارکان اسمبلی مستعفی نہیں ہوں گے، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک، غزالی سلیم بٹ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، صبغت اللہ سلطان اور تنویر ضیا بٹ ودیگر نے کہا ہے کہ فتنہ خان اور ان کے ارکان اسمبلی رکنیت سے مستعفی نہیں ہوں گے اور نہ ہی یہ اسمبلیاں توڑیں گے،عمران نیازی اور ان کے حواریوں کی روزی روٹی صوبائی حکومتوں اور اسمبلیوں کے ساتھ وابستہ ہے اور یہ کیسے برداشت کریں گے کہ یہ استعفے دیکر گھر بیٹھ جائیں؟ یہ قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں، یہ مستعفی ہو کر دیکھیں وفاقی حکومت فوری طور پر خالی کردہ نشستوں پر الیکشن کروادے گی، گزشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ،فتنہ خان ملک میں ایک نیا فتنہ اور انتشار پیدا کرنا چاہتا تھا۔جس میں وہ مکمل طور پر ناکام ہوا عوام ان کے ناپاک ارادوں کو سمجھ گئی ہے، اب فتنہ خان کے پاس سیاست میں رہنے کا کوئی جواز نہیں پچھلے چھ سال سے لیگی قیادت کے خلاف زہر اگلنے والا اور انہیں چور ثابت کرنے میں ناکام رہنے والا خود رنگ ہاتھوں پکڑا جا چکا ہے، فتنہ خان کو اب سہولت کاری نہیں مل رہی تو گالیوں پر اتر آئے ہیں، عمران نیازی نے تحفے میں ملی گھڑی نہیں پاکستان کی عزت اور وقار کا سودا کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی سازش بیانیے کے یو ٹرن سے بھی عمران نیازی کی دروغ گوئی واضح ہو چکی ہے۔
لاہور سے مزید