• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روم (نیوز ڈیسک) اٹلی کے سیاحتی جزیرے اسکیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 8افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔ اطالوی حکام کے مطابق تودے گرنے کے بعد کئی سیاح لاپتا ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ کئی مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئے۔ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش اور متاثرین کو محفوظ مقامات منتقل کرنے کے لیے کارروائیاں کررہی ہیں۔ متاثرہ علاقے میں شدید بارش ہوئی تھی،جس کے بعد تودے گرنے کے واقعات پیش آئے۔ اس دوران کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

یورپ سے سے مزید