• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈولفن اہلکار قاسم کے قتل کا معمہ حل ،وجہ دیرینہ دشمنی نکلی، 4ملزم گرفتار

لا ہو ر (کرائم رپورٹرسے)ڈیرہ چاہل کے رہائشی ڈولفن اہلکار قاسم کے قتل کا معمہ حل۔ اہلکار کے قتل میں ملوث چار ملزمان عرفان عرف بودی، فہد ، رضوان اور غلام دستگیر کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کیخلاف تھانہ ڈیفنس سی میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے مقتول قاسم کو دیرینہ رنجش پر 09 فائر مار کر قتل کیا۔