• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے بی ڈی ویلیئرز میرے آئیڈیل پلیئر ہیں، بابر اعظم

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز میرے آئیڈیل پلیئر ہیں، ٹی وی پر دیکھ کر ان کے جیسے شارٹس کھیلنے کی پریکٹس کرتا تھا۔

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل سابق انگلش کپتان ناصر حسین کو انٹرویو دیتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ کی کوچنگ میں والد صاحب کا اہم کردار ہے، میرے والد نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

بابر نے بتایا کہ بچپن میں گراؤنڈ میں والد ہی لے کر جایا کرتے تھے، میری کرکٹ کی تربیت میں والد نے اہم کردار ادا کیا، وہ میری کارکردگی کو مانیٹر کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں انڈر 19 کھیلنے کے بعد یقین تھا کہ پاکستان ٹیم میں جگہ بنا لوں گا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز کے لیے پُرجوش ہیں، انگلش ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلش پلیئرز یہاں کی کنڈیشنز کا جائزہ لیں اور ہماری مہمان نوازی کا لطف اٹھائیں۔

واضح رہے کہ 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچی انگلش کرکٹ ٹیم نے پنڈی ٹیسٹ کیلئے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان تین میچز کی سیریز یکم دسمبر سے شروع ہوگی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید