• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست مدینہ میں یوٹرنز کی گنجائش بالکل بھی نہیں ہوتی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ عمران خان کے یوٹرن اس لیے زیادہ زیربحث ہیں کہ وہ ریاست مدینہ کے علمبردار ہیں، ریاست مدینہ میں یوٹرنز کی گنجائش بالکل بھی نہیں ہوتی، ایفائے عہد کے بارے میں اسلام کی تعلیمات ضرور پڑھئے،عمران خان نے اپنا سیاسی موقف کب کب اور کس کس معاملہ پر تبدیل کیا، صرف عمران خان ہی نے سیاسی موقف تبدیل نہیں کیا تقریباً تمام سیاستدان ایسا کرتے ہیں۔ میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا پروگرام عمران خان اور ان کے سیاسی مخالفین کے یوٹرنز کے بارے میں ہے ، عمران خان نے اپنا سیاسی موقف کب کب اور کس کس معاملہ پر تبدیل کیا، صرف عمران خان ہی نے سیاسی موقف تبدیل نہیں کیا تقریباً تمام سیاستدان ایسا کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف ماضی میں آصف زرداری کے بارے میں کیا کہتے تھے یا آصف زرداری شریف برادران کے بار ے میں کیا کہتے تھے پھر ا ن کی ایک دوسرے کے بارے میں رائے بدل گئی،عمران خان کے یوٹرن اس لیے زیادہ زیربحث ہیں کہ وہ ریاست مدینہ کے علمبردار ہیں، ریاست مدینہ میں یوٹرنز کی گنجائش بالکل بھی نہیں ہوتی، ایفائے عہد کے بارے میں اسلام کی تعلیمات ضرور پڑھئے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کی فوج کے چھ سال تک سربراہ رہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کی قیادت سنبھالنے کے بعد آپریشن ردالفساد شروع کیا تھا، لیکن ان کی مدت کے آخری سال میں پاکستان کے اندر بہت فساد پھیلا، اس فساد کا جنرل قمر جاوید باجوہ خود شکار ہوئے،کچھ عرصہ پہلے تک عمران خان جنرل قمر جاوید باجوہ کی بہت تعریف کیا کرتے تھے، عمران خان کئی دفعہ جنرل باجوہ کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے بھی ملادیتے تھے، مگر پھر اچانک عمران خان کو جنرل قمر جاوید باجوہ برے لگنا شروع ہوگئے، عمران خان نے بتایا کہ جنرل باجوہ کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تھے اور چاہتے تھے پنجاب میں ان کی مرضی کا وزیراعلیٰ لگ جائے، یہ زیادہ پرانی بات نہیں جب عمران خان بطور وزیراعظم کہا کرتے تھے کہ پاکستان کی فوج پی ٹی آئی کے منشور کے ساتھ کھڑی ہے۔

اہم خبریں سے مزید