• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے گھر بیٹے کی ولادت، مراد علی شاہ و دیگر کی مبارکباد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، گورنر سندھ نے بیٹے کی ولادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ خالق حقیقی کا بہت بڑا کرم ہے کہ اس نے اس نعمت سے نوازا۔ دریں اثناءوزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی و صوبائی وزرا، وفاقی و صوبائی سیکرٹریز اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے گورنر سندھ کو بیٹے کی ولادت پر مبارکباد پیش کی ہے۔

گورنر سندھ نے بذریعہ فون، ایس ایم ایس اور واٹس ایپ میسج کے ذریعہ مبارکباد دینے والے تمام احباب کرام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید