کوئٹہ (آن لائن)جمعیت علما اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ پشین کے عوام بلوچستان اسمبلی کے سامنے سردی میں دھرنے کے بعد مطالبات کی یقین دہانی کے بعد شرکا کی جانب سے احتجاج ختم کرنے پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ اپنے وعدوں پرفوری عملدرآمد کرائیں، انہوں نے مختلف وفودسے گفتگو میں کہاکہ اگر ٰ حکومت پہلے روزایساا قدام کرتی نوبت اورنہ ضلع پشین کے دونوں علاقوں میں نفرتوں کااضافہ ہوتااب بھی دوالفاظ کے نوٹی فیکشن یا وعدے پرفوری عمل کیا جائے ، انہوں نے کہاکہ برشورپشین خانوزئی یا کاریزات کے تمام اقوام کی آپس میں رشتہ داریاں ہیں ، جمعیت نظریاتی پشین کوتین اضلاع میں تقسیم کرنے کامطالبہ کرتی ہے، پشین کے عوام کا استحصال کسی صورت قبول نہیں، پشین کی 6 لاکھ آبادی اور ایک وسیع رقبہ کی بنیاد پر علیحدہ ضلع دیا جائے، آبادی کا مزید بوجھ پشین پر ڈالنا ظلم ہے، پشین کےعوام کی حق تلفی ہوئی ہے، پشین کے ضلع سے متعلق فیصلہ ان کے عوام کو حاصل ہے۔ لیکن یہاں بدقسمتی سے عوام کو مکمل نظر انداز کیا گیا تھا جس کے باعث پشین کے عوام مایوسی کے شکار ہیں ۔