• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانس زِمر 27 جنوری کو دبئی میں پہلی بار پرفارم کریں گے

جرمن موسیقار ہانس زِمر کا کہنا ہے کہ دبئی ممکنہ طور پر وہ مستقبل ہے جس کا خواب ہم سب بحیثیت انسان دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دبئی وہ جگہ جہاں ثقافتیں، کاروبار، اقوام، خیالات، شاعری اور موسیقی یکجا ہوتی ہے۔

یہ گفتگو ہانس زمر نے دبئی کے سنیما میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔

آسکر اور گریمی ایوارڈ یافتہ معروف گلوکار آج کل دبئی میں موجود ہیں، 27 جنوری کو وہ یہاں ایک کنسرٹ کریں گے۔

27 جنوری کو زمر مشرقِ وسطیٰ میں اپنی پہلی لائیو پرفارمنس دیں گے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ خطے میں پہلی پرفارمنس دینے کے لیے دبئی سے بہتر کوئی جگہ نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید