• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمنسٹی کا افعان طالبان سے گرفتار خواتین کی رہائی کا مطالبہ

واشنگٹن( نیوز ڈیسک)نسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے افغانستان میں عورتوں کے حقوق پر کام کرنے والی خواتین کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کابل کی نگران حکومت سے گرفتار شدگان کی جلد از جلد رہا ئی کی درخواست کی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے طالبان حکومت سے یہ درخواست ایک بیان کی شکل میں منظر عام پر آئی۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں افغان طالبان کی نگران حکومت نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم فرحت پوپلزئی، ظریفہ یعقوب، حمیرہ یوسف اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کیا ہے۔تاہم گرفتاریوں کے دس دن بعد بھی کابل انتظامیہ نے کوئی تصدیق نہیں کی۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی عورتوں کو خواتین کے حقوق سے متعلق کابل میں پریس کانفرنس اور مظاہرے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔
یورپ سے سے مزید