• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین میں یوکرینی سفارت خانے میں پارسل بم دھماکا

میڈرڈ (نیوزڈیسک) اسپین میں یوکرینی سفارت خانے میں پارسل بم کے دھماکے سے سفارت خانے کا ملازم زخمی ہوگیا۔ ہسپانوی پولیس کے مطابق یوکرینی سفارت خانے میں لیٹر بم عام ڈاک کے ذریعے بھیجا گیا۔پولیس کے مطابق بم کو اسکین نہیں کیا گیا تھا،جب کہ سفارت خانے ملازم نے لاعلمی میں اسے کھول لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملازم کے ہاتھ کی انگلی میں زخم آئے ہیں۔ فارنزک ٹیسٹ کرکے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہے۔ واقعے کے بعد یوکرین نے تمام ممالک میں موجود اپنے سفارت خانوں کی سیکورٹی بڑھا دی۔
یورپ سے سے مزید