• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IG پنجاب پولیس فیصل شاہکار اقوامِ متحدہ سیکرٹری جنرل کے پولیس ایڈوائزر برائے پیس آپریشنز مقرر

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار کو اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا پولیس ایڈوائزر برائے پیس آپریشنز مقرر کر دیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22کے افسر، آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار کی ڈیپوٹیشن پر اقوامِ متحدہ میں تقرری کی منظوری دی ہے۔ فیصل شاہکار کا تقرر اُنکی ریٹائرمنٹ 29دسمبر 2024تک کیا گیا ہے۔ فیصل شاہکار کو اقوامِ متحدہ نے پولیس ایڈوائزر برائے پیس آپریشنز سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ منتخب کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید