• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی ہراسگی، کوئٹہ کی عدالت سے دو مجرموں کو بھاری جرمانے اور قید کی سزا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ-VII، کوئٹہ کلیم اللہ مسیانی نےجنسی ہراسگی کے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر ہدایت اللہ خلجی کو مجرم قرار دیتے ہوئے 6سال قید اور5لاکھ روپےجرمانہ جبکہ خلیل اللہ خلجی کو3سال قید اور5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم ہدایت اللہ خلجی اور خلیل اللہ خلجی نے سال 2021میں متعدد خواتین کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے بعد عدالت میں چالان جمع کروایاگیا تھا ۔