• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی(آئی این پی) کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، نارووال، پسرور اور وزیر آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 35 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جسکے باعث شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں شمال مشرقی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم سمندری ہوائیں معطل ہونے کی وجہ سے شہر میں حبس اور گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید