• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر مذہبی امور کا منیٰ کیمپوں کا دورہ، حج 2026 انتظامات کا جائزہ

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مکہ مکرمہ میں منیٰ کے کیمپوں کا دورہ کیا اور حج 2026 کیلئے پاکستانی حجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر حج جدہ و مکہ آپریشن عارف اسلم راؤ اور سعودی عرب میں تعینات ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو بھی موجود تھے۔ حکام نے وزیر مذہبی امور کو منیٰ میں قائم پاکستانی حجاج کے خیموں اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد نے منیٰ میں قائم کیمپوں، خیموں کی رہائشی سہولیات، ایئرکنڈیشننگ سسٹم، صفائی ستھرائی، کھانے پینے کے انتظامات، طبی سہولیات اور حجاج کرام کی نقل و حمل سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر حکام نے بتایا کہ پاکستانی حجاج کرام کے لیے منیٰ میںقائم کیمپوں کو بہتر سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ حج کے دوران انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔
ملک بھر سے سے مزید