• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں فنکارنہیں سیاسی کارکن، گورنر ہاؤس میں ہر چیز کا آڈٹ ہوگا، نہال ہاشمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ میں فنکار نہیں سیاسی کارکن ہوں گورنر ہاؤس میں ہر چیز کا آڈٹ ہوگا ،عہدہ سنبھالنے کے بعد اتوار کو پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے وزیر اعظم یوتھ پروگرام سندھ لانے کا اعلان کیا اور کہا کہ نواز شریف نے طلبہ کے لیے جو اقدامات کیے وہ یہاں بھی نظر آئیں گے ، ہم اگر کہیں کہ 6 ماہ کا کورس ہے تو 6 ماہ میں ڈگری ملے گی،5سال میں آئی ٹی کی ایکسپورٹ 26ارب ڈالر تک لیکر جا ئیں گے ،ہم ہر شخص کی نمائندگی کرتے ہیں،صوبے اور کراچی پر منفی بات نہیں کیجیےگا  ،انہوں نے کہا کہ جہاں میں بیٹھاہوں یہ ہمارے رہبروں اور کارکنان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے، ہم ہر شخص کی نمائندگی کرتے ہیں، میں نواز شریف کا نمائندہ ہوں نوازشریف پاکستان کے لیے جیل جا سکتے ہیں لیکن ملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے،  انہوں نے کہا کہ  میں کوئی غلط کام کروں تو مجھ پر تنقید کیجیےگا مجھے تنقید کرنے والے اچھے لگتے ہیں آج بھی ملیر کے گھر میں رہتا ہوں ،نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس مقام کو دیکھیں کہ یہاں کا کیا حال کیاگیا ہے، کرسیوں کی حالت دیکھیں، بینرز اکھاڑ دیےگئے،یہ سب دوبارہ آبادہوگا، کل سے مستحقین سحری اور افطار یہاں کریں گے،میں کراچی سمیت پورے صوبے کا گورنر ہوں اور پورے صوبے کو دیکھنا میرا فرض ہے وزیر اعظم نے جو احکامات دیے ہیں ان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید