• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی کی حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی، کالعدم بی ایل ایف کا دہشتگرد گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کےکاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نےحساس ادارے کےہمراہ کارروائی کرتے ہوئےمبینہ طورپر ماڑی پور میں تعینات پولیس آفیسر کو نشانہ بنانے کیلئے ریکی کرنے والے کالعدم بی ایل ایف( فتنہ الہندوستان )کے دہشت گرد کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا،گرفتار ملزم سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں بھی شامل ہے۔ تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نےحساس ادارے کےہمراہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم بی ایل ایف( فتہ الہندوستان )کے دہشت گرد امجد گہرام کوگرفتارکرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم کا تعلق بلوچ لبریشن فرنٹ سے ہے جس کے تانے بانے پڑوسی ملک سے ملتے ہیں اور پڑوسی ملک سے ٹارگٹ ملنے پردہشت گردی کی کارروائی کرتی ہے،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دوران تفتیش گرفتارملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے 2022 میں پڑوسی ملک جا کرٹریننگ حاصل کی، ٹریننگ میں دہشت گرد وشرپسندوں کی سہولت کاری،اسلحہ چلانے اورآئی ای ڈی لگانا شامل ہے۔

ملک بھر سے سے مزید