کراچی (اسد ابن حسن)ایس پی انویسٹی گیشن ضلع ساؤتھ سید علی حسن کو کراچی کے سب سے اہم اور حساس ضلع سٹی میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔ اتوار کو تعطیل والے دن انسپکٹر جنرل آف پولیس جاوید احمد اوڈھو کے دستخط سے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پرویز احمد چانڈیو کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی سید علی حسن جو کہ ایس پی انویسٹی گیشن ضلع ساؤتھ تعینات تھے ان کا فوری طور پر ضلع سٹی میں بطور سینیئر سپرنٹینڈنٹ پولیس کا آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 19 کے ایس ایس پی محظور علی جن کے پاس ضلع سٹی کا لک آفٹر چارج تھا ان سے واپس لے لیے گیا ہے۔