• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی سول اسپتال کے سی ایم او ڈاکٹر عبدالکریم کی مبینہ خودکشی

مٹھی (رپورٹ عبدالغنی بجیر)مٹھی سول اسپتال کے سی ایم او ڈاکٹر عبدالکریم کی سرکاری کوارٹر سے پھندا لگی لاش برآمد، مبینہ خودکشی کیس کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم،ڈی جی ہیلتھ کی سربراہی میں ٹیم مٹھی پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق تھرپارکر کے ضلعی ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں تعینات سی ایم او ڈاکٹر عبدالکریم شیخ کی گزشتہ روز اسپتال کے سرکاری کوارٹر سے پھندا لگی لاش ملی تھی، پولیس کے مطابق ڈاکٹر عبدالکریم کی لاش ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی، جبکہ واقعے سے قبل متوفی کی ایک آڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ایم ایس سمیت 6 ملازمین پر ذہنی تشدد اور ہراساں کرنے کا سنگین الزام عائد کیا تھا۔اس افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سندھ نے ڈی جی ہیلتھ سندھ وقار میمن، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی قائم کی۔ سیکرٹری ہیلتھ کے مطابق کمیٹی واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر کے 3 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ تاہم گزشتہ روز تحقیقاتی ٹیم نے مٹھی پہنچ کر ڈی ایچ او آفس میں بند کمرے میں پوچھ گچھ شروع کی اور اسپتال کا اہم ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید