• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیلۃ القدر تجدید عہد کی رات ہے، سعدیہ راشد

کراچی (جنگ نیوز) ہمدرد وقف پاکستان کی صدر سعدیہ راشد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی یہ بابرکت رات،یقینا بنی نوعِ انسان کے لیے ہدایت اور فلاح کاعظیم تحفہ ہے۔ اسی مقدس شب میں اللّٰہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم نازل فرما کر انسانیت کو رشد و ہدایت کا کامل ضابطہ عطا کیا۔ یہ رات فقط عبادت و ریاضت کی نہیں بلکہ اپنے اجتماعی طوپر عہد کی تجدید اور ذمے داریوں کے احساس کی بھی رات ہے۔ لیلۃالقدر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہیدِ پاکستان حکیم محمد سعید نے اسی فکر کو اجاگر کرنے کے لیے27رمضان کو یومِ استقلال کے طور پر منانے کی تحریک دی۔ انہوں نے اپنی زندگی قوم کی فکری و اخلاقی تربیت کے لیے وقف رکھی۔ شہر علم وحکمت مدینۃ الحکمہ بسا کر ہمدرد یونیورسٹی ہمدرد پبلک اسکول و ہمدرد ولیج اسکول جیسے تعلیمی اداروں کا قیام اسی عزم کا عملی اظہار ہے، جہاں آج بھی 27رمضان کو یوم آزادی ملی و دینی جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے- آئیے، لیلۃ القدر کی بابرکت ساعتوں میں عہد کریں کہ ہم اپنے ایمان کو مضبوط کریں گے، اپنے وطن سے وفاداری نبھائیں گے، اور آنے والی نسلوں تک قیامِ پاکستان کے حقیقی مقصد کو منتقل کریں گے۔

ملک بھر سے سے مزید