• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی جنگ، بلوچستان کے اکثر اضلاع میں ایرانی تیل کی قلت برقرار

کوئٹہ( جنگ نیوز)خلیجی جنگ، بلوچستان کے اکثر اضلاع میں ایرانی تیل کی قلت برقرار ہے، تفصیلات کے مطابق امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی (خلیجی جنگ) کے باعث بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ایرانی تیل کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے اکثر علاقوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی شدید قلت اور قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سرحدی راستوں کی بندش اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایرانی تیل کی مقامی مارکیٹ تک رسائی محدود ہو گئی ہے، جس سے بلوچستان کی معیشت اور مقامی ٹرانسپورٹ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔صوبے کی 60فیصدآبادی کا انحصار ایرانی سستے ایندھن پر ہے،جبکہ 70فیصد کاروبار، بشمول زراعت و مائننگ بھی اسی سستے ایندھن پر منحصر ہے، تیل کی بندش سے غربت اور بے روزگاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید