• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامران ٹیسوری تاریخی باوقار انداز سے گورنر ہاؤس چھوڑ کر گئے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کامران ٹیسوری تاریخی باوقار انداز سے گورنر ہاؤس چھوڑ کر گئے،سب سے زیادہ ٹیکس دینے کےذمہ دار شہر میں گزشتہ 18سالوں میں سب سے زیادہ غربت بڑ ھی ہے۔ ایم کیو ایم ہر مشکل گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور جب تک ہم موجود ہیں اس شہر کے حق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے، جس شہر کے ٹیکس سے پورے پاکستان میں موٹر ویز کا جال بچھا خود اس شہر کے لیے کوئی موٹر وے نہیں،آج یہاں باہر سے آکر روزگار کمانے والے ہی ہمیں ڈکٹیٹ کر رہے ہیں بے لگام ہیوی ٹریفک ہمارے معصوم بچوں کو سڑکوں پر کچلتی ہوئی گزر جاتی ہے، ، گورنر کی تبدیلی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا لیکن حق پرستی کی آواز اٹھانے کی اتنی سزا تو ہمیں ملنی ہی تھی، کامران ٹیسوری ایک تاریخ رقم کر کے نہایت باوقار طریقے سے گورنر ہاؤس چھوڑ کر گئے ،ایم کیو ایم ہر مشکل گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور جب تک ہم موجود ہیں اس شہر کے حق کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید