• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک سال کے دوران امریکہ میں فائرنگ سے 48 ہزار افراد کی ہلاکت

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 28برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے بعد فائرنگ ہلاکتوں کو دوسرا بڑا سبب گئی ہے۔ جرنل جاما نیٹ ورک میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ 2021 ء میں 48 ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی وجہ اسلحہ تھا۔ یہ تعداد 2019 ء کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا کہ گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران اسلحہ سے 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو قتل کیا گیا۔محققین نے بتایا کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت ہلا کر رکھ دیتی ہے۔تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ فائرنگ سے سیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکت کا امکان دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔محققین کے مطابق اوسطاً ہر ایک لاکھ میں سے 141 ہلاکتیں سیاہ فام نوجوانوں کی ہوتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ان ہلاکتوں کی روک تھام ممکن ہے اور تحقیق کے نتائج سے امریکا میں بہت بڑے مسئلے کی نشاندہی ہوتی ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران اسلحہ کے استعمال سے ہونے و الی ہلاکتوں کی شرح 2014 ء کے مقابلے میں دگنا ہو گئی۔واضح رہے کہ واشنگٹن حکومت گن کنٹرول سے متعلق پالیسی وضع کرنے میں تاحل ناکام ہے۔ اس سے قبل صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر اسلحہ سے متعلق مؤثر قانون وضع کریں گے،تاہم وہ اب تک اس پر عمل نہیں کرسکے۔

یورپ سے سے مزید