• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

اوٹاوا ( نیوز ڈیسک) کینیڈا میں مال بردار ٹرین کی 20 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،جس کے نتیجے میں خوفناک آگ لگ گئی۔ واقعہ کینیڈا کے صوبے سیسکچیوان میں ایک گاؤں کے قریب پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مال بردار ٹرین میں آگ لگنے سے علاقے میں 2 کلومیٹر تک حد نگاہ متاثر ہوگئی ۔ حکام نے قریبی علاقوں کو خالی کروانے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
یورپ سے سے مزید