سکھر (بیورورپورٹ ) پیلزپارٹی کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ کی بگڑتی صحت کا معاملہ، سید خورشید شاہ کا برطانیہ سے علاج کرانے کیلئے احتساب عدالت سکھر میں درخواست دائر کردی گئی ہے،احتساب عدالت نے بیماری کے متعلق میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا،عدالت نے حکم دیا کہ قابل ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ خورشید شاہ کی صحت کا معائنہ کرے گا، سکھر کی غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے پرنسپل کو بورڈ بنانے کے لئے لیٹر جاری کردیا گیا، خورشید شاہ کے وکیل ایڈوکیٹ مکیش کمار کارڑا نے عدالت کو بتایا کہ سید خورشید شاہ کا صرف ایک بار نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی گئی ہے۔