• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں نوجوان قتل، ایک روڈ عبور کرتے پک اپ کی زد میں آگیا

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت میں ایک شخص قتل جبکہ سرکاری ڈرائیور سری نگر ہائی عبور کرتے تیز رفتار پک اپ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے قتل خطا کا مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ کھنہ کے علاقے پنڈوریاں میں 23سال پرانی دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے کنسٹرکشن کا سامان فروخت کرنیوالے ساجد خان کے بھائی امجد خان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ مدعی ساجد خان نے پولیس کو بتایا کہ جمیل الرحمان کے ایماء پر تاج رحمان اور اجمل موٹر سائیکل سواروں نے اسکے بھائی امجد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ تاج نےمقتول کے سر پر جبکہ اجمل نے بھائی پر گولیاں ماریں۔ پولیس نے قتل اور اعانت قتل کا مقدمہ 5افراد کیخلاف درج کر لیا۔ انڈسٹریل ایریا پولیس کو آسیہ نے بتایا کہ تیز رفتار کار سوار اسامہ خان نے سڑک کراس کرتے اسکے خاوند ظفر اقبال کو ٹکر مار دی۔
اسلام آباد سے مزید