• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی ضروریات کو مدنظر رکھ کر نئے ضلع بنانے کی ضرورت ہے، ایم کیو ایم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ بلوچستان کے صدر ملک عمران اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ عوامی ضروریات اور آبادی کو مدنظر رکھ کر نئے ضلع بنانے کی ضرورت ہے ،صوبائی حکومت نئے اضلاع کے قیام کے نام پر عوام سے مذاق بند کردئے اورفوری طور پرکمیشن تشکیل دیکر نئے اضلاع کا قیام عمل میں لایا جائے، ملک کی آبادی کے پیش نظرکم از کم 20 انتظامی یونٹس یا صوبے بنائے جائیں، نئے صوبے بنانے سے ملک کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوگا ۔یہ بات انہوں نے پیر کو نور اللہ سمالانی ، جواد ہزارہ ، سردار نور احمد قلندرانی ، ملک احمد شاہ اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئے صوبے اور اضلاع بنانے کے لئے قانون موجود ہے جس کے تحت مردم شماری کے ذریعے نئے ضلع بناکر عوام کے مسائل کم کیے جاسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک میں نئے صوبوں کے قیام اور چاروں صوبوں میں میرٹ پر نئے اضلاع کے قیام کے حق میں ہے لیکن المیہ یہ ہے کہ ہمارے صوبے میں حکومت کے نام پر چند حکمران سیاسی جماعتوں اور شخصیات کی خواہشات پر نئے ضلع بنائے جارہے ہیں جس سے عوام میں بےچینی پائی جاتی ہےانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اس صوبے اور عوام کے مسائل سے لاعلم کوارڈی نیٹرز کے نام پر دوستوں کو نواز رہے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید