• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری اور میگھن کی دستاویزی فلم میں شاہی خاندان پر نسل پرستی کے نئے الزامات

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی نئی نیٹ فلکس دستاویزی فلم میں برطانوی شاہی خاندان پر نسل پرستی کے نئے الزامات سامنے آئے ہیں۔

شہزادہ ہیری نے اپنی دستاویزی فلم کے نئے ٹریلر میں شاہی محل پر اپنے اور میگھن مارکل کے خلاف سازشیں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

اس دستاویزی فلم میں میگھن مارکل نے شاہی خاندان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اُنہیں احساس ہوا کہ وہ شاہی خاندان میں کبھی بھی محفوظ نہیں رہیں گی‘۔ 

دوسری جانب، شہزادہ ہیری کا بھی کہنا ہے کہ’ جو کچھ ہوا اب پیچھے مڑ کر اسے دیکھنا بہت مشکل ہے‘۔


اُنہوں نے کہا کہ’ آپ جانتے ہیں کہ شاہی خاندان میں سب کے لیے مخصوص درجہ بندی ہے لیکن اب وہاں سازشیں بھی کی جارہی ہیں‘۔

اُنہوں نے اپنی آنجہانی والدہ، شہزادی ڈیانا کی المناک موت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ’میں گھبرا گیا تھا، میں نہیں چاہتا کہ تاریخ کو پھر سے دہرایا جائے‘۔

دستاویزی فلم کا یہ ٹریلر شہزادہ ہیری کی اس بات پر ختم ہوتا ہے کہ’کوئی بھی پوری حقیقت نہیں جانتا ہے لیکن ہم پوری حقیقت جانتے ہیں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید