• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی بینکنگ عملے کو معذور افراد کے ساتھ رویہ بہتر بنانے کی ہدایت

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سیما کامل نے بینکنگ عملے کو معذور افراد کے ساتھ رویہ بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران سیما کامل نے کہا کہ معذور افراد کو کاروباری قرض مشکل سے ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے معذور افراد اور خواتین کو فنانسنگ فراہمی کی دو اسکیمز دی ہیں۔

ڈپٹی گورنر ایس بی پی نے مزید کہا کہ رسک اسسمنٹ کرائیں، 5 سال کے لیے 5 فیصد پر قرض حاصل کریں، اسکیمز سے قرضوں کی فراہمی اہداف سے کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک شکایات کے لئے سنوائی شروع کررہا ہے، بینکوں کے خلاف شکایات حل کرائیں گے۔

سیما کامل نے یہ بھی کہا کہ بینک عملہ اپنا رویہ معذور افراد کے ساتھ بہتر بنائے، انہیں عام لوگوں کے ساتھ بھی خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بینک انفرااسٹرکچر اور ٹیکنالوجی سے لیس ماڈل برانچیں بنا رہی ہیں، ڈیجیٹل بینکاری میں بھی معذور افراد کا خیال رکھا جائے۔

تجارتی خبریں سے مزید