• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں چاقو سے حملہ، طالبہ ہلاک ایک زخمی

برلن(نیوز ڈیسک)جرمنی کے جنوبی علاقے میں چاقو حملے میں ایک طالبہ ہلاک اور دوسری زخمی ہوگئی۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق دوطالبات پر اسکول کے راستے میں چاقو حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 14 سال کی ایک طالبہ ہلاک ہوگئی۔ حملہ آور چاقو مارنے کے بعد قریبی عمارت میں چھپ گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو زخمی حالت میں چاقو سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حملہ آور کی عمر27 سال ہے اوراس کا تعلق افریقی ملک اریٹریا سے ہے۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یورپ سے سے مزید