• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم انڈسٹری کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے، شاہ رخ خان

شاہ رخ خان کی’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ میں شرکت، فوٹو بین الاقوامی میڈیا
شاہ رخ خان کی’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ میں شرکت، فوٹو بین الاقوامی میڈیا 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو حال ہی میں جدہ میں منعقد ہونے والے ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں اعزازی ایوارڈ ملا ہے۔

شاہ رخ خان 32 سالوں کے دوران اپنے شوبز کیریئر میں حاصل کی گئی شاندار کامیابیوں پر ہمیشہ بہت عاجزی کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔

البتہ، اب ریڈ سی فلم فیسٹیول میں ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اداکار نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اُنہیں ایوارڈ حاصل کرنا پسند ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ’میں بنا کسی ہچکچاہٹ اور ڈھٹائی سے کہتا ہوں کہ مجھے ایوارڈز پسند ہیں‘۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مجھے ایوارڈز دیے جانے کی یہ روایت پسند ہے کیونکہ یہ کسی خاص کام کے لیے نہیں جو میں نے کیا ہو بلکہ یہ مجھے صرف اس بات پر دیا جارہا ہے کہ میں گزشتہ 32 سالوں سے لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور اپنی اس کوشش میں کبھی کامیاب ہوتا ہوں اور کبھی ناکام بھی ہوتا ہوں، لیکن مجھے یہ اچھا لگتا ہے‘۔


شاہ رخ خان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ عالمی پلیٹ فارمز پر ان کی تمام کامیابیاں ’انفرادی‘ نہیں ہیں بلکہ جب بھی اُنہیں کوئی کامیابی ملی تو وہ ان کے اکیلے کی نہیں بلکہ پوری انڈسٹری کی کامیابی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ’میں کبھی کبھی محسوس کرتا ہوں کہ جس کام سے میری پہچان بنی ہے یہ انفرادی طور پر نہیں بلکہ یہ بھارت کی  پوری فلم انڈسٹری کے لیے ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے بھارتی فلم انڈسٹری کی نمائندگی کرنے کے لیے مختلف جگہوں پر منتخب کیا گیا‘۔ 

شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ’میں بہت خوش ہوں کہ میں لوگوں کو بھارتی فلموں کی کہانیاں بتا سکتا ہوں، امید ہے کہ لوگ بھارتی فلموں کو زیادہ سے زیادہ دیکھیں گے، چاہے میں ان فلموں کا حصّہ ہوں یا نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید