• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان پر سعودی عرب کے شاندار مقامات دیکھ کر سحر طاری

شاہ رخ خان، فائل فوٹو
شاہ رخ خان، فائل فوٹو 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کے لیے منتخب کردہ  سعودی عرب کے شاندار مقامات دیکھ کر سحر میں مبتلا ہوگئے۔

شاہ رخ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سعودی عرب سے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکار کو سعودی عرب میں فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ خوشگوار انداز میں مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں فلم ’ڈنکی‘ کےشوٹنگ شیڈول کو مکمل کرنے سے زیادہ تسلی بخش کوئی اور بات نہیں ہوسکتی۔

اُنہوں نے سعودی عرب میں شوٹنگ شیڈول کے مکمل ہونے پر فلم کے پروڈیوسر اور ہدایتکار سمیت دیگر کاسٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شاہ رخ خان نے فلم کی شوٹنگ کے لیے سعودی عرب کے شاندار مقامات تک رسائی دینے اور زبردست میزبانی پر سعودی وزارت ثقافت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’ شکران، بارک اللّٰہ فیک‘۔


یاد رہے کہ فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ اس سال اپریل میں ممبئی کے فلم سٹی اسٹوڈیو میں شروع ہوئی تھی، جس کے بعد فلمساز راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان فلم کے بین الاقوامی شیڈول پر شوٹنگ کے لیے لندن اور بُڈاپیسٹ گئے تھے۔

یہ فلم متوقع طور پر اگلے سال 22 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید