• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کو امداد دینے سے جرمنی کے اسلحہ ذخائر کم ہوگئے

برلن (نیوز ڈیسک) یوکرین میں جاری جنگ کے دوران امداد دینے سے جرمنی کے گولہ باردوکے ذخائر کم ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی سے جرمن قانون سازوں اور فوج میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ افراط زر کی وجہ سے برلن حکومت کی طرف سے یوکرین کو مزید فوجی امداد کا جو وعدہ کیا گیا، اس سے جرمنی کے فوجی بجٹ پر 105ارب یورو کا اضافی بوجھ بڑھ گیا ہے۔ فوج نے مطالبہ کیا ہے کہ گولہ بارود کی فراہمی کے لیے 10ارب یورو سے زیادہ کے بجٹ کا ہدف طے کیا جائے۔